23 جون 2012 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران تین سو چھیاسٹھ ارب بیرل تیل کے حقیقی ذخيروں کےساتھ دنیا میں انرجی کے ذخائر کا حامل سب سے بڑا ملک ہے۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر تیل رستم قاسمی نے آج پارلیمنٹ میں تیل اور گيس صنعتوں میں توسیع و سرمایہ کاری کے بارے میں رپورٹ دیتےہوئے کہا کہ ایران میں گيارہ فیصد یعنی چھے ارب بیرل تیل کے ذخائر پائے جاتےہیں جن میں سے ایک سو پچپن ارب بیرل تیل نکالا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک تیل اور گيس کے ایک سو ستانوے فیلڈز اور تین سو سینتیس مخزن دریافت ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مشترکہ آئيل اور گيس فیلڈز میں توسیع لانا اور تیل اور گيس نکالنا وزارت تیل کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہائيڈ روکابن انرجی کے ذخائر دنیا میں انرجی کے سب سے اہم ذخائر شمار ہوتے ہیں جسکی ایک وجہ ان کا سستا ہونا بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشرق وسطی کے ممالک کے پاس دنیا میں پچپن فیصد تیل اور چالیس فیصد گيس کے ذخائر ہیں جس کی بنا پروہ انرجی کے ذخائر کی پیداوار میں اہم کردار کے حامل ہیں۔ وزیر پٹرولیم رستم قاسمی نے کہا کہ ایران کے پاس گيس کے دوسرے سب سے بڑے ذخيرے ہیں اور وہ دنیا میں تیل پیدا کرنے والا چوتھا جبکہ اوپیک تنظیم میں دوسرا بڑا ملک ہے۔ ......./169